حضرت امام حسینؑ کی قربانی عظیم تر ہے، دین اسلام کو زندہ و جاوید کیا، علامہ سید حسن ظفر نقوی
شیعیت نیوز : علامہ حسن ظفر نقوی نے مسجد و امام بارگاہ سید الشہداء کراچی میں منعقدہ عشرۂ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی عظیم تر ہے، کیونکہ آپ نے دین کی بقاء اور فروغ اسلام کے لیے بیش بہا قربانیاں دے کر دین کو فتح مند کیا۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھنا شرعی، اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری
انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ آج دین اپنی اصل حالت میں موجود ہے، یہ بھی ایک معجزہ ہے کہ شہداء کربلا نے دین اسلام کو عظیم قربانی کے ذریعے زندہ و جاوید کیا اور رہتی دنیا تک انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے، اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر اسلام کی سربلندی اور استحکام کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنا۔
علامہ سید حسن ظفر نقوی نے محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مختلف مکاتب باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔







