قومی اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھنا شرعی، اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری
شیعیت نیوز : جامعه مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے وزارت داخلہ کے نائب سیکورٹی کمانڈر اور صدر کے نائب کے معاون ثقافتی امور سے ملاقات میں حالیہ بحرانوں کے انتظام میں حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام ذمہ داران اور ممتازین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے معاشرے کو ہمدردی، یکدلی اور تفرقے سے بچنے کی دعوت دیں۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات دشمن کا مؤقف تسلیم کرنے کے مترادف نہیں،ایران اپنی شرائط کے عملی نفاذ کا منتظر ہے، رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای
آیت اللہ حسینی بوشہری نے اپنی گفتگو کے دوران حالیہ مشکل حالات کے انتظام میں حکومتی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت کے تمام اراکین صدر سے لے کر دیگر ذمہ داران اور منتظمین نے پوری طاقت کے ساتھ نظام اور عوام کی خدمت کی اور مشکل حالات میں اپنی ذمہ داری کو ثابت کیا۔
انہوں نے انقلاب اسلامی کی تاریخ کے حساس اور سرنوشت ساز تجربات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بحرانوں سے ملک کے گزرنے میں الہی عنایات کے کردار کو اجاگر کیا۔







