لبنان میں صہیونی رژیم جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے، حزب اللہ کی جوابی کارروائیاں

19 جون, 2026 06:46

شیعیت نیوز : مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں صہیونی رژیم کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، جس پر حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے مطابق، ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت میں تمام محاذوں خصوصاً لبنان میں جنگ کے خاتمے پر زور دینے کے باوجود صہیونی رژیم کی جارحانہ کارروائیاں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں جائے گی، محمد باقر قالیباف

جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی کے طور پر قابض فوج نے ایک بار پھر ضلع نبطیہ کے علاقے کفر بنیت کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی فوج کی پیش قدمی جنوبی لبنان میں علی طاہر کے علاقے کے داخلی راستے تک جاری رہی۔

اسی دوران بعض ذرائع ابلاغ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں اسرائیلی ڈرونز کی پروازوں کی اطلاع دی ہے، جبکہ کفر بنیت اور بیت یاحون سمیت جنوبی لبنان کے علاقوں اور حدادا اور حریس کے درمیان کے علاقے کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

8:01 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔