محرم الحرام تمام مسلمانوں کا مشترکہ ورثہ ہے، عزاداران کو مکمل تحفظ دیا جائے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

19 جون, 2026 06:41

شیعیت نیوز : اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان اور چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کا مشترکہ ورثہ ہے۔ امام حسینؑ اور اہل بیت رسولؐ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں : کربلا، آزاد فکر کا راستہ، حوزہ علمیہ امام صادقؑ میں عزاداری کے شعار کی رونمائی

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل متعدد شخصیات کو بلاجواز شیڈول فور میں شامل کرنا اور پابندیاں عائد کرنا تشویشناک عمل ہے، خصوصاً ایسی شخصیات کے خلاف کارروائیاں جو ہمیشہ امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتی رہی ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ چار دیواری کے اندر مجالس کے انعقاد کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں اور اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا واضح فیصلہ موجود ہے، مگر اس کے باوجود مجالس کے منتظمین اور بانیان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جو بنیادی آئینی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی الحسینی خامنہ ای کی المناک شہادت کے بعد امت مسلمہ میں غیر معمولی وحدت اور یکجہتی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس وحدت کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

7:48 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔