کربلا حق، انصاف، صبر اور استقامت کا ابدی درس دیتی ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
شیعیت نیوز : کراچی: پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام 1448 ہجری کی دوسری مجلس عزا نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے واقعہ کربلا اور اہل بیت علیہم السلام کے پیغام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ حق، انصاف، صبر اور استقامت کا ابدی درس دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوم علی اصغرؑ: مظلوم بچے کی قربانی کا زندہ پیغام
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ "کربلا ہر دور میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، یہ مظلوم کو ظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ دیتی ہے اور سچائی پر ڈٹے رہنے کا سبق سکھاتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی قربانیوں نے اسلام کی حقیقی روح کو زندہ رکھا اور یہ قیامت تک ہر تحریک حق کے لیے مشعل راہ رہے گی۔ علامہ نقوی نے امت مسلمہ کو اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا پیغام ہمیں ظلم کے خلاف یکجا ہونے اور استقامت کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔







