مریم نواز حکومت کے عزاداران حسینی کو سہولیات فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے، جہلم میں امام بارگاہ قصر زینبؑ پر مجالس عزا پر پابندی
شیعیت نیوز : جہلم: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موضع بانٹھ سیداں میں امام بارگاہ قصر زینبؑ پر عشرہ محرم الحرام کی مجالس روک دی گئیں۔ چاند رات کی مجلس کے موقع پر امام بارگاہ میں موجود مستورات کو باہر نکال دیا گیا اور امام بارگاہ پر پہرہ بٹھا کر داخلے سے منع کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن اور انتظامی اقدامات کے باوجود عزاداران حسینی کو سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی دعوے عملی طور پر دھرے رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام ہمیں قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، امام حسینؑ کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
متاثرہ خواتین نے اس غیر متوقع کارروائی کے خلاف ڈی سی آفس جہلم کے باہر شدید احتجاج کیا۔ اے ڈی سی جی کے ساتھ مذاکرات بھی ہوئے، تاہم انتظامیہ نے اب تک مجالس عزا کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔ علاقے کے مکینوں نے اس اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر عزاداری کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔







