محرم الحرام ہمیں قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، امام حسینؑ کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

17 جون, 2026 20:00

شیعیت نیوز : صدر جعفریہ الائنس علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ایام محرم 1448 ہجری کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ محرم کا مہینہ ہمیں بہت اہم درس دیتا ہے، جو قربانی اور ایثار کی تعلیم پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم میں ہمیں امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔ آج کا دور ماضی کے مقابلے میں حسینیت کی طرف زیادہ متوجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر سندھ میں بعض علماء و ذاکرین کی آمد و تقاریر پر پابندی، محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطباء سے اپیل کی کہ وہ درس حسینی، قربانی اور امام حسین علیہ السلام کی شجاعت کو اپنے خطبوں کا موضوع بنائیں۔ اسلامی تاریخ سے نوجوانوں کو آگاہ رکھنے کے لیے اسلامی جنگوں کو مجالس کا حصہ بنائیں اور ان جنگوں میں مولا علی علیہ السلام کے شجاع کردار کو اجاگر کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد حسینیت کی طرف متوجہ ہے اور کربلا جاننا چاہتی ہے۔ لہٰذا فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام، درس عاشورا اور ظالم و جابر کے سامنے قیام کی حقیقت کو بیان کیا جائے۔ ساتھ ہی یزیدیت کے کردار کو بھی اجاگر کیا جائے۔

علامہ صاحب نے زور دیا کہ کربلا محض ایک واقعہ نہیں بلکہ زندگی کے اہم اسباق سکھانے والا مکتب ہے۔ یہ درس ہمیں یہ سمجھاتا ہے کہ حق کی خاطر کھڑے ہونا کبھی بیکار نہیں جاتا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ایام محرم میں اسلام دشمن قوتیں ایران کے ہاتھوں ذلیل ہونے کے بعد مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گی۔ لہٰذا منبر حسین علیہ السلام سے کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو دشمن کے لیے فائدہ مند ہو۔ اتحاد بین المومنین اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے اور آپس میں محبت کے پیغام کو عام کیا جائے۔

9:18 شام جون 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔