محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر سندھ میں بعض علماء و ذاکرین کی آمد و تقاریر پر پابندی، محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن

17 جون, 2026 19:38

شیعیت نیوز : محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کی سفارش اور موصولہ معلومات کی روشنی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بعض مقررین کی صوبہ سندھ میں آمد و رفت اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں پابندی عائد کیے جانے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور ذاکرین کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ سید صابر حسین شاہ نقوی، آغا علی حسین قمی، علامہ جعفر جتوئی سمیت دیگر شخصیات کے نام شامل ہیں۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے ذاکر مشتاق احمد مشتاق، علامہ سید شبیر حسین شاہ نقوی اور محمد احمد لدھیانوی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اسی طرح سندھ سے تعلق رکھنے والے مولانا تاج محمد حنفی، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا محمد عیسیٰ سمون سمیت 135 علماء و ذاکرین پر ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کھرمنگ بلتستان میں “استقبالِ محرم الحرام و تجلیلِ محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی” کانفرنس کا کامیاب انعقاد

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس اقدام پر مختلف مذہبی و سماجی حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے جبکہ محرم الحرام کے دوران مذہبی اجتماعات اور مجالس کے انتظامات کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

9:04 شام جون 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔