محرم الحرام میں امن و امان کے لیے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 7 اہم پابندیاں عائد

17 جون, 2026 19:33

شیعیت نیوز : محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 17 جون سے 26 جون تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس کے تحت درج ذیل سات قسم کی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں:

  1. محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوس اور مجالس کے انعقاد کی اجازت ہو گی۔
  2. عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
  3. عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر بھی پابندی ہو گی جبکہ فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
  4. جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر کی اجازت نہیں ہو گی۔
  5. جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
  6. جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی ہو گی۔
  7. ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے (بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ)۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام 1448ھ تک ہو گا جبکہ ڈبل سواری پر پابندی صرف 9 اور 10 محرم الحرام کو نافذ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یکم محرم 61 ہجری: کربلا کا وہ میدان جہاں انسانیت کو حق و باطل کا فرق سکھایا گیا

یہ اقدامات محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن و امان، نظم و ضبط اور عزاداران کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

8:45 شام جون 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔