ایرانی قوم کسی بھی صورت میں دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی، ایرانی صدر

17 جون, 2026 18:22

شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے شہید رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے یہ سبق سیکھا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں دشمن کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کرے گی۔

صدر پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید رہبر انقلاب ہمیشہ قوم کو اپنی عزت و وقار کو مقدم رکھنے اور دشمنوں کے غیر منصفانہ مطالبات کے سامنے نہ جھکنے کی تلقین کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے خلاف حالیہ بلا اشتعال امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ حالات کی تیاری کر رکھی ہے، جبکہ کشیدگی کے خاتمے کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مداحی اور مرثیہ سرائی اسلام کی اقدار کی تبیین اور جوانوں میں مقاومت کا جذبہ پیدا کرنے کا ذریعہ بنے، آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی

صدر پزشکیان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مفاہمت جنگ روکنے اور مذاکرات کے آغاز کی جانب ایک اہم قدم ہے، تاہم ابھی کسی حتمی معاہدے کی شکل سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کسی بھی نتیجے پر پہنچیں، حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

7:31 شام جون 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔