محرم الحرام میں رہبر معظم کی شہادت کے بعد تشیع کے عزت و وقار کو اجاگر کیا جائے گا، مرکزی منابر کے علمائے کرام کا متفقہ فیصلہ

17 جون, 2026 12:19

شیعیت نیوز : کراچی: مرکزی منابر سے خطاب فرمانے والے علمائے کرام کا مشاورتی اجلاس پاک محرم ہال میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں نجف اشرف اور قم المقدسہ سے تشریف لائے ہوئے علماء کے ساتھ بزرگ بین الاقوامی و مقامی خطباء نے شرکت کی۔ تمام معزز علمائے کرام نے متفقہ طور پر 4 اہم ترین نکات پر اتفاق کیا۔

  1. رہبر معظم کی شہادت کے بعد کا زمانہ تشیع کے عزت و وقار کا زمانہ ہے۔ منبر سے تشیع کے اس عزت اور وقار کو بیان کیا جائے گا۔
  2. مولا علی علیہ السلام کی جنگوں اور شجاعت کو مجالس کا خصوصی نصاب قرار دیا جائے گا۔
  3. مجالس عزا میں اتحاد بین المسلمین کے تقاضوں کو پہلے سے زیادہ ملحوظ رکھا جائے گا۔
  4. جزوی اختلافات اور داخلی انتشار سے اجتناب اور اس کا سد باب کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اس طرح کی نشستوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی کامیابی ایک عظیم فتح ہے، انصاراللہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مکمل تیار ہے، سید عبدالملک الحوثی

علمائے کرام نے محرم الحرام کے مقدس ایام میں منبروں سے اتحاد، اخوت، امام حسین علیہ السلام کے پیغام اور ملت جعفریہ کے وقار کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

1:29 شام جون 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔