ایران کی کامیابی ایک عظیم فتح ہے، انصاراللہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مکمل تیار ہے، سید عبدالملک الحوثی
شیعیت نیوز : یمنی انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکا اور اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے ایک عظیم کامیابی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاراللہ ہر قسم کی ممکنہ کشیدگی یا غزہ اور مزاحمت کے کسی بھی محاذ کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کی معمولی سی غلطی بھی ایرانی قوم کے سخت ردعمل کا باعث بنے گی، ایرانی آرمی چیف
سید عبدالملک الحوثی نے خطے کے ممالک کو نشانہ بنانے کی دشمن کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اسلامی اقوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
انصاراللہ کے سربراہ نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اسلام کے دشمنوں کے سامنے جھکنے کی پالیسی سے نجات حاصل کریں اور آزادی، خودمختاری اور مزاحمت کے لیے جہاد و مزاحمتی محاذ کے ساتھ کھڑے ہوں۔







