دہشتگرد نیتن یاہو کی حماقت نے ایران کو فائدہ پہنچا دیا

16 جون, 2026 09:20

شیعیت نیوز : تجزیہ کاروں کے مطابق صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ضاحیہ بیروت پر حملہ کر کے ایران-امریکہ معاہدے کو خراب کرنے کی کوشش کی، مگر یہ حماقت الٹا ایران کے حق میں پڑ گئی۔

نیتن یاہو نے یہ حملہ اس لیے کیا تاکہ مذاکرات خراب ہوں اور ایک نئے تنازعے میں داخل ہو جائے، مگر وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ ٹرمپ کی صورتحال اتنی خراب ہے اور امریکہ اتنی مشکلات میں الجھا ہوا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو نظر انداز کرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران-پاکستان گیس پائپ لائن کی بحالی کا امکان، ایران-امریکہ مفاہمت سے راہ ہموار

ٹرمپ کے لیے سب سے اہم چیز خود ٹرمپ ہے۔ اس نے نیتن یاہو کی توقع کے برعکس ایران سے وسیع رابطے قائم کیے اور قطری وزیر خارجہ وٹکاف کے ذریعے ایران کے ممکنہ حملے کو روکنے کی کوشش کی۔ ٹرمپ اس ردعمل کے حجم سے گھبرا گیا تھا جو ایران دینے والا تھا۔

نیتن یاہو پناہ گاہ میں بھاگ گیا اور آج صبح تک اس کا کوئی پتہ نہیں تھا۔ درحقیقت اسے احساس ہو گیا کہ ایران بڑے پیمانے پر میزائل داغنے اور پوری صہیونی رژیم کو مفلوج کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر نیتن یاہو یہ جنایت نہ کرتا تو شاید حتمی معاہدہ طے نہ ہوتا، مگر ٹرمپ جلدی میں تھا اور اس نے وہ مراعات دے دیں جو ایران چاہتا تھا اور اسرائیل نہیں چاہتا تھا۔

10:26 صبح جون 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔