محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے فول پروف سیکیورٹی اور بلا تعطل سہولیات یقینی بنائی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
شیعیت نیوز : کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکیورٹی، سہولیات، امن و امان اور ٹریفک کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مجالس و جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی، بلا تعطل بجلی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور حساس مقامات پر خصوصی نگرانی رکھی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران کے خلاف جنگ کے اعلانیہ اہداف سے پسپائی پر مجبور، وال اسٹریٹ جرنل
اجلاس میں علمائے کرام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور انتظامات سے متعلق تجاویز پیش کیں۔







