ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، آبنائے ہرمز فوری کھولنے اور پابندیاں کم کرنے کا معاہدہ طے
شیعیت نیوز : رویٹرز نے ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایرانی صدر کے نمائندہ وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس معاہدے کے مطابق آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا عمل شروع کرنا اہم دفعات ہیں۔ سی این این نے بھی امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن ایران پر پابندیاں کم کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کرنے کو تیار ہے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں اس معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسے عالمی امن کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ ترکی کے صدر اردوان نے کہا کہ خطے نے مہینوں کی کشیدگی کے بعد سانس لیا ہے اور حتمی معاہدے تک کسی تناؤ سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ-ایران امن معاہدے کا خیرمقدم، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی طرف اہم پیش رفت ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسرائیلی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ اسرائیل اس معاہدے سے شاک میں ہے اور آہستہ آہستہ ٹرمپ پر اپنا اعتماد کھو رہا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنی تاریخی مزاحمت کے ساتھ حتمی فتح کی طرف بڑا قدم اٹھایا ہے۔ دشمن ایران کو مغلوب کرنا چاہتے تھے مگر ناکام رہے۔







