جنگ اور مذاکرات کا فیصلہ رہبر انقلاب اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے پاس ہے، ایرانی صدر

15 جون, 2026 19:07

شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ اور مذاکرات کے بارے میں فیصلہ سازی کا اختیار رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے پاس ہے۔

اتوار کے روز تہران میں ایرانی ذرائع ابلاغ کے سربراہان سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ موجودہ حساس حالات میں قومی اتحاد اور سماجی یکجہتی کا تحفظ ایران کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ اور مذاکرات سے متعلق تمام فیصلے رہبر انقلاب کی ہدایت اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے تحت کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ داخلی اختلافات اور سیاسی تقسیم ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ تمام سیاسی اور سماجی حلقوں کو سرکاری فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام کے خلاف جرائم کو نہیں بھولیں گے، شہداء کا بدلہ لینا مستقل مطالبہ ہے، ایرانی وزارت خارجہ

صدر پزشکیان نے مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون قرار دیا اور عوام کی زندگی میں بہتری لانے، معاشی دباؤ کم کرنے، بدعنوانی کے خاتمے اور محروم طبقات کی حمایت کو حکومت کی اہم ذمہ داری قرار دیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ حالیہ تنازعات سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، اس لیے تعمیری اصلاحات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہو گئی ہے۔

8:23 شام جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔