ایرانی عوام کے خلاف جرائم کو نہیں بھولیں گے، شہداء کا بدلہ لینا مستقل مطالبہ ہے، ایرانی وزارت خارجہ
اسماعیل بقائی
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے شہداء کا بدلہ لینے کا مسئلہ ایک مستقل مسئلہ ہے اور اس قوم کے خلاف کیے گئے بڑے جرائم کو کوئی بھی نظر انداز یا بھول نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف گھناؤنے جرائم کو دستاویز بنانے، ان کی وضاحت کرنے اور انصاف کے حصول کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مسلسل مطالبہ کیا جائے گا۔ یہ کام مستقل اور مسلسل جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے غریب مکاؤ بجٹ پیش کیا جو بجٹ نہیں بلکہ خوف کی علامت ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ کے خاتمے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے سفارت کاری اور مفاہمت تک پہنچنے کا مطلب ایرانی عوام کے خلاف کیے گئے جرائم کو بھول جانا یا معاف کرنا نہیں ہے۔ معاہدے کے مقام میں تبدیلی تمام فریقین کے متفقہ فیصلے کے مطابق ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو ایران کا ردعمل ویسا ہی ہوگا۔ اقوام متحدہ موجودہ صورتحال میں سرخرو نہیں ہوئی۔ ہم بارہ روزہ جنگ میں امریکہ اور غاصب اسرائیل کے مظالم کو کبھی نہیں بھولیں گے۔







