حکومت نے غریب مکاؤ بجٹ پیش کیا جو بجٹ نہیں بلکہ خوف کی علامت ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

15 جون, 2026 19:03

شیعیت نیوز : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب مکاؤ بجٹ پیش کیا جو بجٹ نہیں بلکہ خوف کی علامت ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ کیا پاکستان کے عوام کے حق میں پیش کیا گیا ہے؟ یہ بجٹ عوام کو مہنگائی سے نکالنے کے بجائے مزید اس میں داخل کر رہا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمیں کسی ادارے سے کوئی اعتراض نہیں، مگر ملک میں اتنا قرض کیوں لیا گیا؟ ایسے ملک چلایا جاتا ہے؟ غربت بڑھتی جا رہی ہے، سات کروڑ عوام پاکستان میں غریب ہیں، اس سال دو کروڑ سے زیادہ عوام غربت کی لکیر سے نیچے گئے ہیں۔ یہ بجٹ نہیں بلکہ ایک خوف کی علامت ہے، آٹھ ہزار ارب روپے قرض پر سود دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پیغامِ کربلا کانفرنس حق، حریت، عزت اور ظلم کے خلاف مزاحمت کا پیغام اجاگر کرے گی، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے اور مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

8:23 شام جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔