ضاحیہ بیروت پر صہیونی جنایات کا جواب ضرور دیا جائے گا، جنرل محمد جعفر اسدی
شیعیت نیوز : خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے نائب سربراہ جنرل محمد جعفر اسدی نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جرائم کا یقیناً جواب دیا جائے گا۔
جنرل اسدی نے ایک گفتگو میں کہا کہ ضاحیہ بیروت پر کیے گئے حالیہ حملے، جن سے وسیع مالی نقصان ہوا، ناقابل قبول ہیں۔ ان جرائم کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی رجیم کا بیروت کے جنوبی مضافات پر وحشیانہ حملہ: پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم، متعدد شہید و زخمی
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فضائی حملہ حزب اللہ لبنان کے بعض کمانڈروں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے کیا گیا، تاہم تاحال حملے کی تفصیلات یا ممکنہ اہداف کی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔







