شہادتِ رہبر ایک فرد کا اختتام نہیں بلکہ ایک فکری تحریک کی توسیع اور دوام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : لاہور: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے "شہید امت” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد امت مسلمہ کو ایک ایسے فکری و عملی عہد کی طرف متوجہ کرنا ہے جو اسے کمزوری، تفرقہ اور مایوسی سے نکال کر قوت، وحدت اور امید کی طرف لے جائے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر شہید کی شہادت نے ایک فرد کو تاریخ سے رخصت نہیں کیا بلکہ ایک فکر کو مزید وسعت اور توانائی عطا کی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے تاکید کی کہ اگر اس شہادت کا کوئی سب سے بڑا پیغام ہے تو وہ یہی ہے کہ امت مسلمہ اپنی مصنوعی تقسیموں سے بلند ہو، مشترکہ اقدار کے گرد جمع ہو، حق و انصاف کے ساتھ کھڑی ہو اور ایک ایسی امت واحدہ کی تشکیل کی طرف پیش قدمی کرے جو انسانیت کے لیے عدل، عزت نفس اور آزادی کی علمبردار بن جائے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد مذاکرات پر مجبور ہوا، ایران مذاکرات میں بھی اسے شکست دے گا، علامہ سید جواد نقوی
انہوں نے کہا کہ شہید رہبر کا مکتب مزاحمت، استقامت اور حق کے دفاع کا پیغام دے رہا ہے جو آج بھی امت کے لیے مشعل راہ ہے۔







