استکبار اور استعمار کے مقابلے میں ہم متحد ہیں اور ڈٹ کر کھڑے ہیں، علامہ امین شہیدی

13 جون, 2026 14:06

شیعیت نیوز : لاہور: مینار پاکستان میں منعقدہ اجتماع "شہید امت” سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ اس عظیم اجتماع کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ طاغوتی طاقتوں، عالمی استکبار اور استعماری نظام کے مقابلے میں امت مسلمہ متحد ہے اور ثابت قدمی کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلمان ظلم، جارحیت اور سامراجی پالیسیوں کے خلاف ایک مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آج کربلا کے وارث رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ہیں، علامہ اقبال بہشتی

علامہ امین شہیدی نے تاکید کی کہ یہ اجتماع شہید امت کی قربانیوں، مزاحمت اور وحدت امت کے پیغام کو مزید تقویت دے گا۔

3:36 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔