آج کربلا کے وارث رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ہیں، علامہ اقبال بہشتی

13 جون, 2026 14:03

شیعیت نیوز : لاہور: اجتماع "شہید امت” سے خطاب کرتے ہوئے مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ آج کربلا کے پیغام اور حسینی مکتب کے حقیقی وارث رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ہیں، جو استقامت، مزاحمت اور حق کے دفاع کے علمبردار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "فتح مبین” نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں اور دنیا بھر میں لوگ تیزی سے حق کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت نے آزادی، حریت اور ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے لیے ایک واضح پیغام اور عملی نمونہ فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مینارِ پاکستان پر شہید امت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز، لاکھوں عزاداروں کا تاریخی اجتماع

انہوں نے تاکید کی کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ حسین وقت اور یزید وقت کو پہچانے اور حق و باطل کے درمیان واضح امتیاز قائم رکھے۔ صہیونی قوتیں مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں، لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ان سازشوں کی نوعیت سمجھیں، بیداری کا مظاہرہ کریں اور امت مسلمہ کے مشترکہ مفادات اور مقدسات کے دفاع کے لیے متحد رہیں۔

3:36 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔