مینارِ پاکستان پر شہید امت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز، لاکھوں عزاداروں کا تاریخی اجتماع
شیعیت نیوز : لاہور: پاکستان کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر "شہید امت” کے عنوان سے منعقد ہونے والا عظیم الشان عوامی اجتماع شروع ہو گیا ہے۔ اس اجتماع کا اہتمام پاکستان کی شیعہ تنظیموں اور مذہبی حلقوں نے کیا ہے، جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہو رہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق مختلف شہروں اور علاقوں سے قافلوں کی آمد گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری تھی۔ اجتماع کے آغاز سے قبل ہی شرکاء کی بڑی تعداد پنڈال اور اطراف کے علاقوں میں پہنچ چکی تھی۔ ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہزاروں افراد لاہور پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان امریکہ-ایران امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کرنے کے لیے مکمل تیار، وزیراعظم شہباز شریف
اجتماع سے خطاب کرنے والوں میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر عباس جعفری، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت شیعہ اور سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی متعدد مذہبی و سیاسی شخصیات شامل ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریب میں شہید رہبر کی سیاسی، دینی اور فکری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ قومی یکجہتی، بین المسالک ہم آہنگی اور امت مسلمہ کے مشترکہ مسائل پر اہم پیغامات دیے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کرنے کا بھی امکان ہے۔
یہ اجتماع حالیہ برسوں میں پاکستان کا ایک بڑا عوامی مذہبی و سیاسی اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔






