رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ کی تفصیلات کا اعلان

13 جون, 2026 11:19

شیعیت نیوز : رہبر شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تشییع جنازہ کی کمیٹی نے اطلاعیہ نمبر 3 جاری کیا ہے۔

کمیٹی نے عالم اسلام، ایران کے مخلص عوام اور تمام آزاد منش قوموں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے شہید رہبر کی پوری زندگی حق، اسلام کے دفاع، عوام کی خدمت اور امت مسلمہ کی رہنمائی میں گزارنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اطلاعیہ میں کہا گیا ہے کہ شہید امام اور ان کے خاندان کے افراد (ڈاکٹر مصباح الہدی باقری کنی، سیدہ بشری حسینی خامنہ ای، زہرا حداد عادل اور زہرا محمدی گلپایگانی) کی نماز جنازہ، تشییع اور تدفین حسب ذیل ہوگی:

  • 13-14 تیر 1405 (19-20 محرم): امام خمینی مصلیٰ تہران میں وداع۔
  • 15 تیر 1405 (21 محرم): تہران میں تشییع جنازہ۔
  • 16 تیر 1405 (22 محرم): قم میں تشییع۔
  • 18 تیر 1405 (24 محرم، امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کی رات): مشہد مقدس میں تشییع اور امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں تدفین۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام کے آداب و احترامات: عزاداری کے مقدس ایام میں ان اہم ہدایات پر عمل کریں

کمیٹی نے عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ ان شاندار مراسم میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے شہید رہنما کو الوداع کہیں۔ ذمہ دار اداروں اور عوامی گروپوں کی تیاریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ ان مراسم میں عوام ہی کا مرکزی کردار ہوگا۔ تفصیلات اور دیگر جزئیات جلد جاری کی جائیں گی۔

1:07 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔