محرم الحرام کے آداب و احترامات: عزاداری کے مقدس ایام میں ان اہم ہدایات پر عمل کریں
شیعیت نیوز : محرم الحرام کا بابرکت مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ یہ وہ مقدس ایام ہیں جن میں نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام، ان کے اہلِ بیتؑ اور باوفا اصحابؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی، حق و انصاف کی بقا اور ظلم و جبر کے خلاف عظیم قربانیاں پیش کیں۔
عزادارانِ امام حسینؑ کے لیے چند اہم گزارشات اور آداب پیشِ خدمت ہیں:
- مجالسِ عزا میں باقاعدگی سے شرکت کریں اور انہیں امام حسینؑ کی محبت و معرفت کے لیے سنیں۔
- مجلس میں باوضو، پاکیزہ لباس اور ادب کے ساتھ جائیں، غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کریں۔
- ایامِ عزا میں سادگی اختیار کریں، فضول رسومات اور دکھاوے سے پرہیز کریں۔
- سوشل میڈیا کا محتاط استعمال کریں، عزاداری کو شہرت کا ذریعہ نہ بنائیں۔
- نمازِ پنجگانہ کی پابندی کریں اور ایک دوسرے کا احترام کریں۔
- بچوں کی دینی تربیت کریں اور خواتین پردے و سادگی کا خصوصی اہتمام کریں۔
- مجالس میں موبائل، سیلفیاں اور ٹک ٹاک سے گریز کریں اور اخلاص کو مقدم رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام 1448 ہجری سے قبل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اہم اعلامیہ جاری
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں: ”ہمارے امر کو زندہ رکھو، اللہ اس شخص پر رحمت نازل فرمائے جو ہمارے امر کو زندہ کرے۔“
محرم الحرام کے ایام میں اتحاد، اخوت، صبر، تقویٰ اور خلوص کے ساتھ عزاداری کریں تاکہ ہمارا ہر عمل مولا مظلوم حضرت امام حسین علیہ السلام کو راضی کرے۔







