یوم حسینؑ امن کا گہوارہ: لاہور میں شیعہ سنی علماء کا بڑا اجتماع

12 جون, 2026 18:20

شیعیت نیوز : لاہور: لاہور ہائیکورٹ بار کونسل کے تحت ”یومِ حسین علیہ السلام امن کا گہوارہ“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں شیعہ و سنی علماء و مشائخ نے بھرپور شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے اہل سنت کے معروف عالم دین علامہ طارق جمیل، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نائب چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن علامہ افتخار نقوی، علامہ جاوید اکبر ساقی اور دیگر اسکالرز نے خطاب کیا۔

مقررین نے امام حسین علیہ السلام کی زندگی، دین اسلام کے لیے ان کی خدمات اور ظلم و استبداد کے خلاف ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام اور فروغ اخوت و یکجہتی کانفرنس: علامہ محمد کاظم بہجتی کا اہم خطاب

یہ تقریب شیعہ سنی اتحاد و یکجہتی اور امام حسینؑ کے پیغامِ امن و انصاف کو فروغ دینے کی ایک اہم مثال ہے۔

7:38 شام جون 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔