محرم الحرام اور فروغ اخوت و یکجہتی کانفرنس: علامہ محمد کاظم بہجتی کا اہم خطاب
شیعیت نیوز : مدرسہ علی ابن ابی طالبؑ کوئٹہ کے مدیر اعلیٰ و سرپرست حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد کاظم بہجتی نے قومی مرکز اور مجمع علمائے کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقدہ "محرم الحرام اور فروغ اخوت و یکجہتی کانفرنس” میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بہجتی نے قیام امام حسین علیہ السلام کے مقاصد، ظلم و استبداد کے خلاف امام کی استقامت و قربانی، موجودہ حالات میں علماء و خواص کی ذمہ داریوں اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد، اخوت اور یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس مؤثر اور بامقصد کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ایسے پروگراموں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے انہیں معاشرتی ہم آہنگی، ملکی سلامتی اور بین المسالک یکجہتی کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : قم کے طلبہ و علماء کو ریمدان بارڈر پر شدید مشکلات، گرمی میں طویل انتظار ناقابل برداشت
کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، تاجر برادری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندے، علاقائی معتبرین اور ملکی سلامتی کے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔







