حزب اللہ کی 24 گھنٹوں میں صہیونی فوج کے خلاف 24 جوابی کارروائیاں

12 جون, 2026 17:44

شیعیت نیوز : لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب صہیونی فوج کے خلاف 24 جوابی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں صہیونی رجیم کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، جنوبی لبنان میں شہری آبادی پر حملوں اور گھروں و دیہات کی تباہی کے جواب میں کی گئیں، جن کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا اور فوجی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ عسکری آلات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں الخردلی، الناقورہ، القوزح، رشاف، طیرحرفا، القنطرہ، دیر سریان، بنت جبیل، العدیسہ، زوطر الشرقیہ اور یحمر الشقیف میں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی رجیم کی جارحیت حزب اللہ کے فولادی عزم کو ہرگز نہیں توڑ سکتی، جنرل اسماعیل قاآنی

حزب اللہ نے تاکید کی کہ یہ اقدامات لبنان کی سرزمین، عوام اور مزاحمتی قوتوں کے دفاع کے لیے کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد صہیونی رجیم کو لبنان کے خلاف مزید جارحیت سے روکنا ہے۔

7:38 شام جون 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔