صہیونی رجیم کی جارحیت حزب اللہ کے فولادی عزم کو ہرگز نہیں توڑ سکتی، جنرل اسماعیل قاآنی

12 جون, 2026 17:41

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کو یہ جان لینا چاہیے کہ غیر قانونی قبضہ، جارحیت اور مسلسل جرائم لبنان کے ثابت قدم عوام اور حزب اللہ کے مجاہدین کے فولادی عزم کو ہرگز نہیں توڑ سکتے۔

جنرل قاآنی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان ہمیشہ عزت، مزاحمت اور استقامت کی سرزمین رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

انہوں نے حزب اللہ کو مزاحمت اور امت اسلامیہ کی عزت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان کے دفاع اور قابض صہیونی رجیم کے توسیع پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنے میں ہمیشہ صف اول میں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، ایرانی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کو سخت پیغام

قدس فورس کے کمانڈر نے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کے مسلسل حملے اور مظالم مزاحمتی قوتوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ مزاحمت کا راستہ جاری رہے گا اور حق کی باطل پر فتح کا الٰہی وعدہ ضرور پورا ہوگا۔

7:26 شام جون 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔