شہید امت کانفرنس مینارِ پاکستان: علامہ سید جواد نقوی اور علامہ سید احمد اقبال رضوی کا المصطفیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس

11 جون, 2026 20:57

شیعیت نیوز : لاہور: سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی، وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات نے وفد کے ہمراہ المصطفیٰ ہاؤس (مرکزی سیکریٹریٹ آئی ایس او) میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید محمد امین شیرازی سے ملاقات کی۔

وفد نے شہید امت کانفرنس مینارِ پاکستان کے انتظامی امور، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے مرکزی اراکین بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام منطق، استدلال اور گفتگو کا دین ہے، حرم عبدالعظیم حسنیؑ کے متولی حجت الاسلام قاضی عسکر

یہ ملاقات مینارِ پاکستان میں ہونے والے عظیم الشان اجتماع کو کامیاب بنانے اور شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

10:35 شام جون 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔