صیہونی-امریکی دشمن کے سامنے خاموشی حرام ہے، مزاحمت واجب ہے، آیت اللہ محسن اراکی

11 جون, 2026 20:51

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل اور مجلس خبرگان کی اعلیٰ کونسل کے رکن آیت اللہ محسن اراکی نے ایک اہم پیغام میں صیہونی-امریکی دشمن کے مقابلے میں استقامت کو شرعی طور پر واجب قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے آزاد لوگوں پر واجب ہے کہ وہ صیہونی-امریکی دشمن کے طغیان کے سامنے خاموش نہ رہیں، خصوصاً اس وقت جب اس دشمن نے امت کے سب سے بڑے رہبر اور عظیم شہید امام سید علی خامنہ ای (قدس اللہ سرہ) پر حملہ کیا ہے۔

آیت اللہ اراکی نے زور دیا کہ خطے کی قوموں کے درمیان مقاومتی جذبے کو کمزور کرنے والا کوئی بھی اقدام شرعی طور پر حرام ہے۔ مقاومتی قوتوں کو غیر مسلح کرنا یا مزاحمت کو کمزور کرنا دراصل مستکبرین اور صیہونی-امریکی استکبار کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پیغام رسانی کا طاقتور ذریعہ ہے، اسے مثبت انداز میں استعمال کریں، شیخ ابراہیم زکزاکی

انہوں نے کہا کہ دشمن امریکہ ایک جنگی کافر ہے اور اس کے ساتھ پوری طاقت سے جہاد کرنا ہر اس آزاد مومن پر واجب ہے جو اسلام کے احکام پر ایمان رکھتا ہے۔ امریکی مفادات پر حملہ کرنا اور امریکی طاقت کی خدمت کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہر اس شخص کے لیے شرعی واجب ہے جو اس کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے واضح کیا کہ امریکہ اور صہیونی رجیم کے زوال کے وقت ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنا خطے کی قوموں کی ذمہ داری ہے۔

10:24 شام جون 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔