غلط حکمت عملی اور جلد بازی پورے خطے کو دلدل میں دھکیل دے گی، ایرانی پارلیمنٹ سپیکر قالیباف
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے غلط حکمت عملی اور جلد بازی کے فیصلوں سے شدید خبردار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے پورے بورڈ کو ریسٹ کر دیں گے، مارکیٹوں کو تباہ کر دیں گے اور ایک نہ ختم ہونے والی دلدل پیدا کر دیں گے جس میں ہم برسوں تک پھنسے رہیں گے۔
قالیباف نے واضح کیا کہ اگر غلط راستہ اختیار کیا گیا تو ایک مختلف ایران سامنے آئے گا، جہاں توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور معاشی استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید امت کانفرنس کی تیاریاں حتمی مرحلے میں: علامہ سید جواد نقوی اور علامہ سید احمد اقبال رضوی کا مینارِ پاکستان کا دورہ
ایرانی قیادت بار بار تاکید کر رہی ہے کہ قومی اتحاد، استقامت اور حق دفاع کی پالیسی ہی ملک کو ہر قسم کے دباؤ اور جارحیت سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔







