ایران کے بعد پاکستان اگلا نشانہ! صہیونی-امریکی منصوبہ پورے خطے کے لیے خطرہ، یمنی قائم مقام وزیراعظم
یمن
شیعیت نیوز : یمن کے قائم مقام وزیراعظم محمد احمد مفتاح نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی-امریکی شیطانی اتحاد کا منصوبہ صرف مزاحمتی محور تک محدود نہیں بلکہ پورے اسلامی خطے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے بعد پاکستان اس جارحانہ منصوبے کا اگلا نشانہ ہوگا، جس کے بعد مصر، ترکی اور الجزائر جیسی ریاستیں اس کی زد میں آئیں گی۔
محمد مفتاح نے ایران-امریکہ معاہدے کے ذریعے پائیدار استحکام کے امکانات پر شک کا اظہار کرتے ہوئے بعض خلیجی حکومتوں کو امریکی-صہیونی منصوبے میں شامل ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دیگر ممالک کی آزاد خارجہ پالیسی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی ایران میں فضائی دفاعی نظام فعال، امریکی جارحیت کے جواب میں دھماکوں کی آوازیں
یمن نے بحیرہ احمر میں صہیونی بحری جہاز رانی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ قائم مقام وزیراعظم نے کہا کہ یمن کی فوجی کارروائیاں امریکی-صہیونی اتحاد کے خلاف وسیع محاذ آرائی کا حصہ ہیں اور اگلے مرحلے میں ناکہ بندی توڑنے پر توجہ ہوگی۔ انہوں نے تاکید کی کہ صنعا حکومت ناکہ بندی کے باوجود اقتصادی اور سائنسی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے۔







