دہشتگرد ٹرمپ کا پسپائی کا اعتراف: ایران پر حملے جلد روک دیے جائیں گے
ٹرمپ
شیعیت نیوز : امریکی صدر دہشتگرد ٹرمپ نے ایران کی جوابی کارروائیوں کے سامنے عقب نشینی اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے جلد روک دیے جائیں گے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور موجودہ کارروائیاں زیادہ دیر تک جاری نہیں رہیں گی۔
انہوں نے ایک طرف حملوں کے خاتمے کا دعویٰ کیا تو دوسری طرف یہ بھی کہا کہ امریکی جنگی طیارے ایران کی فضائی حدود میں موجود ہیں اور بعض اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے 49 ٹام ہاک کروز میزائل داغے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس کارروائی میں شریک نہیں تھا اور یہ صرف امریکی کارروائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا جوابِ اقدام: امریکی فوجی اڈوں پر بھاری حملے
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام نے براہ راست ان سے رابطہ کر کے بمباری روکنے کی درخواست کی ہے، تاہم ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے اسے مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔ ایران کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔
یہ بیانات امریکی جارحیت کی ناکامی اور دہشتگرد ٹرمپ کی دوغلی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایران نے ہمیشہ کی طرح اپنے حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی رجیم اور امریکی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔







