امریکہ کو سخت انتباہ: آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کی تو پورا خطہ جہنم بن جائے گا، جنرل سید مجید موسوی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے امریکہ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانے کی کوئی کوشش کی گئی تو ایران کا جواب یہ ہوگا کہ پورا خطہ امریکیوں کے لیے جہنم بن جائے گا۔
جنرل موسوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ مقدس آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانے کی جسارت کی جا رہی ہے؟ ہم پورے خطے کو جہنم بنا دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطے میں امریکی جارحیت کا مناسب جواب ہے اور ان شاء اللہ ایران اپنی قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا مؤثر اور پشیمان کن جواب دینے کو مکمل تیار ہے، جنرل علی عبدالہی
ایرانی مسلح افواج نے بار بار واضح کیا ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری اور حق دفاع کی حفاظت کے لیے کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور پشیمان کن جواب دیں گی۔







