ایرانی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا مؤثر اور پشیمان کن جواب دینے کو مکمل تیار ہے، جنرل علی عبدالہی

11 جون, 2026 15:19

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر جنرل علی عبدالہی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی، آزادی اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کا مؤثر، سخت اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے ایران کے شہداء، بالخصوص جنرل محمد باقری، جنرل غلامعلی رشید، جنرل علی شادمانی، جنرل حسین سلامی اور جنرل امیرعلی حاجی‌زاده کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیوں نے ایران کی عزت، مزاحمت اور قومی استقامت کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا مرجع تقلید آیت اللہ اسحاق فیاض کے انتقال پر تعزیت کا پیغام

جنرل علی عبدالہی نے کہا کہ گزشتہ جنگ نے ثابت کر دیا کہ ایرانی قوم اتحاد، استقامت، رہبر معظم کی پیروی اور مسلح افواج کی صلاحیتوں کے بل پر اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کر سکتی ہے جبکہ دشمن اپنے مقاصد میں ناکام رہا۔

انہوں نے زور دیا کہ عوام کی مسلسل حمایت، قومی یکجہتی اور مزاحمتی محاذ سے وابستگی نے ملک کی دفاعی طاقت اور ڈیٹرنس صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

جنرل علی عبدالہی نے واضح کیا کہ ایرانی مسلح افواج شہداء کے راستے پر چلتے ہوئے مکمل آمادگی، ہوشیاری اور انٹیلی جنس برتری کے ساتھ ملک کی آزادی، مزاحمت اور سربلندی کا پرچم بلند رکھیں گی۔

4:38 شام جون 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔