حزب اللہ کے جوابی حملے: صہیونی رجیم کے فوجی اڈے اور ڈرون نشانہ
شیعیت نیوز : لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی رجیم کے فوجی اڈوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے مجاہدین نے نمر الجمل نامی فوجی مقام کو متعدد خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے فضائی دفاعی یونٹ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے صہیونی رجیم کے ہرمس 450 طرز کے ڈرون کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسے لبنانی فضائی حدود سے پسپا ہونا پڑا۔
مزاحمتی مجاہدین نے طیر حرفا بستی کے قریب رجمان علاقے میں صہیونی فوج کی بکتر بند گاڑیوں اور فوجیوں کے اجتماع پر بھی مسلسل حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا مرجع تقلید آیت اللہ اسحاق فیاض کے انتقال پر تعزیت کا پیغام
صہیونی ذرائع کا اعتراف ہے کہ حالیہ حملوں میں ان کی ایک خاتون فوجی سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے لبنان سے میزائل داغے جانے کا دعویٰ کیا جس کے بعد شمالی فلسطین کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ اسرائیلی صحافیوں نے خود اعتراف کیا کہ شمالی علاقوں کے باشندے تین ماہ سے ناقابل برداشت صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
حزب اللہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ صہیونی رجیم کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔







