محفوظ رہنا ہے تو ہمارا خطہ چھوڑ دو، ایران کا امریکہ کو سخت الٹی میٹم

10 جون, 2026 19:22

شیعیت نیوز : امریکی جارحیت کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن کے لیے انتہائی سخت اور دو ٹوک پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (X) پر اپنے بیان میں انہوں نے پینٹاگون کو للکارتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں پے در پے شکستوں کے باوجود امریکہ نے ہمارے عزم کا امتحان لینے کی غلطی کی ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر امریکہ خطے میں محفوظ رہنا چاہتا ہے تو اسے ہمارا خطہ چھوڑ دینا چاہیے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اب خاموش نہیں رہے گا۔ ہماری غیور اور طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا ایسا جواب دیں گی جسے دنیا یاد رکھے گی۔ اب ہر کارروائی کا بھرپور اور فوری حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد ٹرمپ کی ایران کے خلاف نئی دھمکیاں اور بکواس: شدید حملہ اور بمباری کا دعویٰ

مشرق وسطیٰ فی الحال ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ ایران نے ہمیشہ کی طرح اپنے حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی رجیم اور امریکی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی قومی خودمختاری کی حفاظت کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

8:57 شام جون 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔