ایرانی صدر کا دہشتگرد ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت جواب: بنیادی انفراسٹرکچر پر حملہ مایوسی کی علامت ہے
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر پزشکیان نے دہشتگرد ٹرمپ کی ایران کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھمکی طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ مایوسی کی واضح علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم بنیادی انفراسٹرکچر عوام کی زندگی کی شریانیں ہیں، جن میں نقل و حمل کے نیٹ ورک سے لے کر بجلی اور پانی کی صنعت تک شامل ہیں۔ ان ڈھانچوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی ایک قوم کے عزم کے سامنے بے بس پن کو ظاہر کرتی ہے۔
صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران اپنے ماہرین کے علم و تجربے، قومی اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر قسم کے دباؤ اور دھمکی کے سامنے ثابت قدم رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کا ڈی آئی جی سکھر رینج سے اہم اجلاس
ایران نے ہمیشہ کی طرح اپنے حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی رجیم اور امریکی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی قومی خودمختاری کی حفاظت کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔






