دہشتگرد اسرائیل کی بوفور قلعہ پر قبضے کا دعویٰ، حزب اللہ کی مزاحمت کی 44 سالہ تاریخ دہرائی جا رہی ہے
شیعیت نیوز : جس دن دہشتگرد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں مشہور بوفور قلعہ پر قبضے کا اعلان کیا، اسی دن جعلی ریاست اسرائیل "موجب امن جلیل” (آپریشن پیس فار جلیل) کی 44ویں سالگرہ منا رہی ہے۔
یہ وہ جارحانہ آپریشن تھا جس نے جون 1982 میں پہلی لبنان-اسرائیل جنگ کا آغاز کیا تھا اور اسی جنگ کے نتیجے میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ وجود میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے دہشتگرد اسرائیل پر حملوں کا دائرہ عکا اور حیفا تک وسیع کر دیا
اس جنگ میں دہشتگرد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نام نہاد "سیکورٹی زون” قائم کیا تھا، مگر حزب اللہ کی شدید اور مسلسل مزاحمت کے بعد 15 سالہ قبضے کو صہیونی افواج سال 2000 میں چھوڑ کر ذلت آمیز فرار پر مجبور ہو گئی تھیں۔
اب 44 سال بعد دہشتگرد اسرائیلی افواج ایک بار پھر جنوبی لبنان میں اسی نام نہاد سیکورٹی زون تک پہنچ گئی ہیں، جو ان کی بے بسی اور ناکامی کی واضح دلیل ہے۔







