حزب اللہ نے دہشتگرد اسرائیل پر حملوں کا دائرہ عکا اور حیفا تک وسیع کر دیا

01 جون, 2026 08:05

شیعیت نیوز : لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشتگرد اسرائیل کی جارحیت میں اضافے کے ساتھ ہی حزب اللہ نے اپنی جوابی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے حملے اب عکا اور حیفا تک پہنچ رہے ہیں، جو لبنان کی سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر دور واقع ہیں۔ یہ لبنان میں نافذ نام نہاد جنگ بندی کے بعد پہلا موقع ہے کہ حزب اللہ کی کارروائیاں اس حد تک پھیل گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری، قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی مقبوضہ علاقوں عکا اور حیفا میں خطرے کے سائرن فعال کیے گئے تھے۔ دوسری جانب لبنان کے خلاف دہشتگرد اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں میں اب تک 3 ہزار 371 لبنانی شہید اور 10 ہزار 129 زخمی ہو چکے ہیں۔

8:44 شام جون 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔