امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری، قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ معاہدے اور مذاکرات کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔
تہران میں صدر مسعود پزشکیان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ مرحلے پر مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی قیاس آرائیاں اور تبصرے قابل توجہ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران انٹرنیشنل کا اصل کنٹرولر آل سعود کا یہودی نسل کا ایجنٹ عرب نکلا
عراقچی نے کہا کہ مذاکراتی عمل اور پیغامات کے تبادلے کو کسی مخصوص نتیجے تک پہنچنے سے پہلے حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک بات چیت کسی واضح اور یقینی مرحلے تک نہ پہنچ جائے، اس وقت تک افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر انحصار کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔







