معاہدہ ابراہیمی اسلام کی توہین کا منصوبہ ہے، سعودی عرب کا موقف قابل تحسین، علامہ سید مرید حسین نقوی
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ معاہدہ ابراہیمی دراصل اسلام کی توہین کا منصوبہ ہے، جسے کوئی اسلامی ملک تسلیم نہیں کرے گا۔
لاہور کی جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے کو مسترد کرکے سعودی رہنما محمد بن سلمان نے اچھا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 تیل بردار ٹینکرز اور کنٹینر جہاز آبنائے ہرمز سے محفوظ عبور
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی کال سننے والے باقی ممالک کے سربراہان کی زبان سے کوئی لفظ نہیں نکلا۔ محمد بن سلمان کا اعلان کہ جب تک مستقل فلسطینی ریاست نہیں بنائی جاتی، ابراہیمی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے، قابل تحسین ہے۔
علامہ مرید حسین نقوی نے زور دیا کہ اسرائیل تسلیم کروانے کا امریکی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا اور ان شاءاللہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خدا بنا ہوا ہے، بیٹھے بیٹھے اعلان کر دیتا ہے کہ فلاں ملک امریکہ کا ہو گیا ہے۔







