سپاہ پاسداران انقلاب: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 تیل بردار ٹینکرز اور کنٹینر جہاز آبنائے ہرمز سے محفوظ عبور
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 تیل بردار ٹینکرز اور کنٹینر بردار جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزرے۔
سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا کہ یہ تمام جہاز ایرانی بحری فورس سے ضروری اجازت حاصل کرنے کے بعد اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے عبور ہوئے۔ جہازوں کی آمدورفت ایرانی بحری یونٹس کی نگرانی، ہم آہنگی اور سیکیورٹی تحفظ کے تحت انجام پائی۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد اسرائیل کا اعتراف: حزب اللہ کے خلاف جنگ بھاری پڑ رہی ہے، فتح ممکن نہیں
بیان میں زور دیا گیا کہ خلیج فارس خطے کے مسلم ممالک کا مشترکہ آبی ذخیرہ ہے اور موجودہ عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکہ کی جارحانہ اور مداخلت پسند پالیسیاں ہیں۔ سپاہ پاسداران کی نیوی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا دانشمندانہ کنٹرول مسلسل، مضبوطی اور مکمل اقتدار کے ساتھ جاری ہے تاکہ بحری آمدورفت کو محفوظ اور منظم رکھا جا سکے۔







