دہشتگرد اسرائیل کا اعتراف: حزب اللہ کے خلاف جنگ بھاری پڑ رہی ہے، فتح ممکن نہیں

31 مئی, 2026 18:08

شیعیت نیوز : دہشتگرد اسرائیل کے وزیر خزانہ بزلیل اسموتریچ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے خلاف جاری جنگ اسرائیل کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہو رہی ہے۔

اسموتریچ نے اسرائیلی فوج کے الشقیف قلعہ کے اطراف پیش رفت کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ یہ جنگ اسرائیل کی سلامتی کے لیے "ضروری” ہے، لیکن اس کی لاگت بہت زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیوی نے جدید “رجب 27” حملہ آور اسپیڈ بوٹ متعارف کرا دیا

اسرائیل کے چینل 12 نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اگر دہشتگرد اسرائیلی فوج کئی ماہ تک لبنان میں کارروائیاں جاری رکھے تب بھی حزب اللہ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بھی بتایا کہ گزشتہ شب حزب اللہ کے ایک ڈرون نے گفعاتی بریگیڈ کے متعدد اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ رات کے وقت کیا گیا، جس سے حزب اللہ کی جدید خودکش ڈرون ٹیکنالوجی اور تاریکی میں بھی مؤثر کارروائی کی صلاحیت واضح ہوتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام اور میڈیا کے یہ اعترافات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لبنان کے محاذ پر جاری جنگ دہشتگرد اسرائیل کے لیے فوجی، اقتصادی اور سکیورٹی اعتبار سے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

7:08 شام مئی 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔