سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیوی نے جدید "رجب 27” حملہ آور اسپیڈ بوٹ متعارف کرا دیا
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیوی نے اپنا نیا جدید "رجب 27” تیز رفتار حملہ آور بحری جہاز (اسپیڈ بوٹ) متعارف کرا دیا ہے۔ اس جدید بحری جہاز کی رونمائی تہران کے انقلاب اسکوائر میں منعقد ہونے والے عوامی اجتماع کے دوران کی گئی۔
ذرائع کے مطابق "رجب 27” جہاز تین میٹر تک بلند لہروں میں بھی مؤثر انداز میں آپریشن انجام دینے اور اپنی تیز رفتار نقل و حرکت برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا سخت انتباہ: نئی جارحیت کی صورت میں دشمن کو ماضی سے کہیں زیادہ شدید جواب ملے گا
اس جدید بحری جہاز کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ 700 کلومیٹر تک مار کرنے والے دو سمندری کروز میزائل فائر کر سکتا ہے، جس سے اس کی دفاعی اور حملہ آور صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی نیوی کے مطابق "رجب 27” کی رونمائی ایران کی تیز رفتار اور میزائل سے لیس بحری قوت کی مسلسل ترقی کا مظہر ہے، جو جنوبی آبی حدود میں ملکی دفاعی حکمت عملی اور بحری کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔







