ایرانی فوج کا سخت انتباہ: نئی جارحیت کی صورت میں دشمن کو ماضی سے کہیں زیادہ شدید جواب ملے گا
شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیشن کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایران کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے ایران کے خلاف نئی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت اور شدت کے ساتھ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں جلد قائم ہوگا شہری ڈرون سپورٹ سینٹر، ایرانی وزارت دفاع
ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے تاکید کی کہ آج اسلامی جمہوری ایران کی فوج پوری استقامت اور عزم کے ساتھ دشمن کی ہر مخاصمانہ کارروائی کے مقابلے کے لیے کھڑی ہے اور ملک کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی فوج کی تمام شاخیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ دفاعی نظاموں اور جدید عسکری سازوسامان سے لیس ہیں، جس سے ملکی دفاع کا نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔







