ایران کے پاس تمام جیتنے والے کارڈز موجود ہیں، برطانوی تجزیہ نگار
شیعیت نیوز : برطانوی تجزیہ نگار ڈیوڈ ہرسٹ نے مڈل ایسٹ آئی میں شائع ہونے والے اداریے میں لکھا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں ایران کے پاس تمام جیتنے والے کارڈز موجود ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سیاسی پوزیشن انتہائی متزلزل ہو چکی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ایران کے پاس آبنائے ہرمز، ڈرون اور میزائل طاقت اور آبنائے باب المندب جیسے تمام اہم کارڈز موجود ہیں۔ دوسری طرف ٹرمپ کے پاس کوئی وننگ کارڈ نہیں ہے۔ وہ گذشتہ 25 سالوں میں مشرق وسطیٰ میں اپنی چھٹی جنگ بھی ہار چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی جارحیت کا جواب: ایرانی میزائل حملے میں کویت کے امریکی اڈے کو شدید نقصان، 30 فوجی زخمی
ڈیوڈ ہرسٹ نے لکھا کہ نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ نے ٹرمپ کو غلط انٹیلی جنس فراہم کی اور یہ یقین دلایا کہ رہبر معظم کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ایران کا نظام ختم ہو جائے گا، جو ٹرمپ کی سب سے بڑی اسٹریٹجک غلطی ثابت ہوئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس جنگ میں دو اتحاد بنے ہیں۔ ایک فتح یاب اتحاد جو ایران، سعودی عرب، پاکستان، ترکی، قطر، عمان اور کویت پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرا اتحاد (امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات) ناکامی کا شکار ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب کو ایران کے خلاف جنگ میں شامل کرنے کی کوششیں ناکام رہیں۔
ڈیوڈ ہرسٹ نے پاکستان کو ایک نئے طاقتور کھلاڑی کے طور پر اجاگر کیا اور کہا کہ اس جنگ کے بعد ایران عالمی سامراج کے مقابلے میں مزاحمت کا رول ماڈل بن کر سامنے آیا ہے۔







