امریکی جارحیت کا جواب: ایرانی میزائل حملے میں کویت کے امریکی اڈے کو شدید نقصان، 30 فوجی زخمی
شیعیت نیوز : امریکی میڈیا بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے جوابی میزائل حملے میں کویت کے علی السالم امریکی ایئر بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں 30 امریکی فوجی زخمی ہوئے جبکہ MQ-9 ریپر ڈرونز کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ امریکی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے فتح-110 میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اس کے ملبے نے اڈے پر تباہی مچا دی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز پر خودمختاری کا قانون منظور کرے گی، علی رضا سلیمی
یہ ایرانی جوابی کارروائی امریکی جارحیت کے خلاف تھی، جو دو روز قبل ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آئی۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دے گا۔







