ایرانی پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز پر خودمختاری کا قانون منظور کرے گی، علی رضا سلیمی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے پریزائیڈنگ بورڈ کے رکن علی رضا سلیمی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری اور انتظامی اختیار سے متعلق قانون منظور کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور عمان کے علاوہ کسی اور ملک کو آبنائے ہرمز سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں۔ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس معاملے میں کوئی فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ علی رضا سلیمی نے خبردار کیا کہ ایران کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش کے نتائج خطرناک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا سخت انتباہ: اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنا خطرناک ہوگا
خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے بھی خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے۔ اجازت نہ لینے والے جہاز اپنے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی کوشش پر کسی بھی فوجی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 بحری جہاز اجازت کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔







